Back to all Insights

60 دن کا ٹاسک

May 4, 2026 2 Reads
60 دن کا ٹاسک
60 دن کا ٹاسک
کاش یہ 5 باتیں آج سے 5 سال پہلے مجھے کوئی اس طرح سمجھاتا

ناکامی اور پیچھے رہ جانے کی ایک بڑی وجہ تسلسل یعنی Consistency کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ ہر روز نیا پلان، نیا آئیڈیا، نئی شروعات اور نتیجہ؟ کچھ بھی نہیں نکلتا، ظاہر ہے جو انسان ہر روز ایک ہی جگہ سے شروعات کرتا ہے وہ روزانہ ادھورا سفر ہی طے کرپاتا ہے۔

اگر آپ صرف 60 دن کے لیے خود کو ان باتوں کا پابند بنا لیں، تو آپ اپنی زندگی کو واقعی کئی سال آگے لے جا سکتے ہیں۔

1) کسی بھی کامیابی کے لیے آپ کا فزیکل فٹ ہونا بہت معنی رکھتا ہے لہذا جسم ٹھیک ہوگا تو کام شروع ہوگا۔۔۔کمزور جسم سے سفر نہیں ہوسکتا۔۔۔

اگر جسم تھکا ہوا ہو تو نہ فوکس بنتا ہے، نہ کنسسٹنسی۔
روزانہ ہلکی ایکسرسائز جتنا ممکن ہو کیجئے
نیند پوری کیجئے
جسم کو سستی کا عادی نہ بننے دیں

2) اچھی غذا کھائیں ، چاہے منہ کو بھ ضائقہ لگے ، گاڑی میں اچھا پٹرول جائے تو فیول ایوریج اچھی رہے گی۔

پروٹین اور سادہ غذا کھائیں
پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں
جنک فوڈ کم کردیں بس اتنا ہو کہ کبھی انٹرنیشنل سفر ہو تو آپ مجبورا کھا سکیں ۔

اگر آپ اپنی باڈی کو غلط فیول دے رہے ہیں، تو آپ ہائی پرفارمنس ایکسپیکٹ نہیں کر سکتے۔ اچھا پٹرول اچھی پرفارمنس ۔

3) دماغ کو ایک مضبوط ڈائریکشن اور سمت دیں
یاد رکھیں صرف محنت کرنا کافی نہیں ہوتا… صحیح سمت میں محنت ضروری ہوتا ہے۔

روز 20–30 منٹ قران و حدیث کے ساتھ ساتھ کوئی اور کتاب بھی پڑھیں
اپنے خیالات لکھیں کیونکہ لکھنے سے آپ اپنے آپ کو جان پاتے ہیں
بے مقصد scrolling کم کردیں
آپ کیا کرنا چاہتے ہیں یہ جان لیں ، جس کو منزل کا پتہ ہی نہیں تو اس کو موت راستے میں ہی آتی ہے۔۔۔۔

4) ایک دن میں ایلون مسک بننے سے بہتر ہے دس سال میں بنیں لیکن کچھ بنیں نا!
اور اس کے لیے ضروری ہے مضبوطی سے کسی ایک سکل پر فوکس کرنا

بکھرے ہوئے لوگ کبھی منزل تک نہیں پہنچتے۔ ایک وقت میں ایک سکل بس!
اور وہ آپ خود سلیکٹ کریں کہ آپ کو کیا سیکھنا ہے اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کیسے سلیکٹ کریں گے تو jeemacademy.com پہ 5 لیکچرز پہ مشتمل میرا ایک فری کورس ہے Ai to Incom اس کو سنیں اس میں پراسس سمجھایا ہوا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوگا ۔۔

5) اصل گیم فوکس کرنا ہے
زیادہ تر لوگ اسی پوائنٹ پہ ہار مان جاتے ہیں۔
نہ واضح ہدف
نہ روزانہ کا پلان

صحیح کام ،کم مقدار میں کیجیے اور روزانہ کیجئے

اس سے صرف دنیاوی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ہے بلکہ ان کاموں سے آپ خود کو سنبھال پائیں گے۔۔۔
کیونکہ یہ نفس ہی ہے جو ہمیں بے مقصد پڑے رہنے کی ترغیب دیتا ہے اگر ہم اس کا مقابلہ کریں گے یا اس کی انرجی کسی دوسری جگہ لگائیں گے تو یقیناً یہ ایک بڑا مجاہدہ ہوگا جس پہ ریوارڈ ملے گا۔۔

جب نیت صاف ہوتی ہے، تو محنت میں برکت آتی ہے اور منزل آسان ہوجاتی ہے…اور راستے خود بنتے ہیں۔

اگر زندگی میں واقعی آگے نکلنا چاہتے ہیں تو خود کو سنجیدہ کر لیں، اپنی کمزوریوں سے بھاگیں نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں اور 60 دن کے لیے مکمل فوکس کریں۔۔
احادیث میں بھی ہمیں یہی ترغیب ملتی ہے کہ پہلوان وہ نہیں جو کسی کو پچھاڑ دے بلکہ حقیقی پہلوان تو وہ ہے جو غصہ جو ایک کمزوری ہے اس کے وقت اپنے آپ پہ قابو پالے۔۔۔

یہ کوئی پیچیدہ یا مشکل فلسفہ نہیں ہے۔ سمپل سی بات ہے کہ
آپ کام کریں گے تو آپ بدلیں گے
آپ نہیں کریں گے تو کچھ نہیں بدلے گا

دعاؤں کا طالب
اعجاز اللہ خان
۔
۔
۔

#SelfImprovement #Focus #Discipline #Consistency #PersonalGrowth #SkillDevelopment #Mindset #BusinessGrowth #DeepWork #Freelancing
#محنت #فوکس #ترقی #خود_کو_بدلو #مسلسل_مزاج See less
Support Assistant