Back to all Insights

میں بھی ایک مزدور ہوں!

May 4, 2026 4 Reads
میں بھی ایک مزدور ہوں!
آج لیبر ڈے ہے…اور لیبر سے ہمارے ذہن میں وہ لوگ آرہے ہیں جو سڑک پر کام کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مزدور صرف وہ ہیں جو سڑکوں پر کام کرتے ہیں یا ہم سب… کسی نہ کسی شکل میں مزدور ہیں؟
عام طور پر ہمارے معاشرے میں “مزدور” کا لفظ سنتے ہی ایک خاص تصویر ذہن میں آتی ہے…اینٹ اٹھاتا ہوا آدمی، پسینے میں بھیگا ہوا محنت کش۔حالانکہ اگر لغت کو دیکھیں تو مزدور اس شخص کو کہتے ہیں جو اجرت کے بدلے کام کرے… یعنی جو اپنی محنت کے بدلے معاوضہ لیتا ہے۔

میرا ماننا یہ ہے کہ اس دنیا میں رہنے والا ہر انسان کسی نہ کسی درجے کا مزدور ہے۔ایک عام مزدور اینٹ اٹھاتا ہے…ایک آفس میں بیٹھا شخص دماغ استعمال کرتا ہے اور ایک کمپنی کا باس بھی دراصل کسی اور کے لیے کام کر رہا ہوتا ہے۔فرق صرف اتنا ہے مزدوری کی شکل بدل جاتی ہے ۔
مزدور دراصل فارسی زبان کا لفظ ہے:
• مزد- یعنی اجرت، معاوضہ
• ور -یعنی کرنے والا
یعنی سادہ الفاظ میںجو اجرت کے بدلے کام کرے… وہ مزدور ہے ۔

ہمارے ہاں “مزدور” کو ایک کم درجے کا لفظ سمجھ لیا گیا ہے۔اگر کسی کو مزدور کہا جائے تو بسا اوقاتووہ برا مان جاتا ہے…حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ:میں بھی مزدور ہوں، آپ بھی مزدور ہیں، ایک وزیر اعظم بھی مزدور ہےبس فرق لیول کا ہے۔اس دنیا میں مزدوری کے بھی درجے ہیں:کوئی جسم سے کام کرتا ہے،کوئی دماغ سے،کوئی دونوں سے۔
لیکن ایک چیز سب میں مشترک ہےکوئی بھی مکمل آزاد نہیں ہے۔ہم سب کسی نہ کسی نظام کے اندر کام کر رہے ہیں۔
انسان اپنی مرضی کا مکمل مالک نہیں ہوتا۔اصل آزادی اس میں ہے کہ وہ اپنے رب کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارے۔اسی میں سکون ہےاور اسی میں توازن ہے۔

اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ جس کے پاس زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ خوش ہے۔لیکن حقیقت ہمیشہ ایسی نہیں ہوتی۔ایک عام مزدور کے پاس کم وسائل ہوتے ہیں لیکن نیند گہری ہوتی ہے،ذہن نسبتاً ہلکا اور پرسکون ہوتا ہے۔دوسری طرف ایک مڈل یا ہائی لیول مزدور کے پاس سہولتیں زیادہ ہوتی ہیں لیکن ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور ذہنی دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک ریسرچ نظر سے گزری کہ آج دنیا کے کئی امیر لوگ دوبارہ سادہ زندگی کی طرف جا رہے ہیں۔زرعی زمینیں خرید رہے ہیں… خود اگا کر کھا رہے ہیں…کیونکہ وہ سمجھ چکے ہیں کہہر سہولت سکون نہیں دیتی۔آپ جس لیول کے مزدور ہیں…اس پر شکر کریں اور اگر آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ضرور بڑھیں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں:
جتنا اوپر جائیں گے…دماغی کام بڑھے گا،ذمہ داریاں بڑھیں گی، سکون کم ہو سکتا ہے۔

اب فرق صرف سمجھ کا رہ جاتا ہے کہ آپ کس طرح کی مزدوری کرنا چاہتے ہیں؟
ہر انسان مزدور ہے…بس کچھ لوگ یہ حقیقت سمجھ جاتے ہیں، اور کچھ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی کے انڈر نہیں ہیں لیکن کچھ حالات اُن کے لیے بھی ایسے ہوتے ہیں کہ اُس کے آنے سے وہ پریشان ہوتے ہیں تو گویا وہ اُن حالات کے مزدور ہیں ، اُ س سے بچنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

اعجاز اللہ خان
۔
۔
۔
#labourday #mindset #realitycheck #lifelessons #selfawareness #growththinking #society #humanbehavior #deepthinking #clarity
#مزدور #زندگی #سوچ #حقیقت #ذہنیت
Support Assistant