Back to all Insights

فنانشل مسٹیکس

May 4, 2026 5 Reads
فنانشل مسٹیکس
فنانشل مسٹیکس
وہ خاموش غلطیاں جو انسان کو آگے بڑھنے نہیں دیتیں!

اکثر ہم خود کو یہ تسلی دیتے ہیں کہ مسئلہ کم آمدنی ہے لیکن اگر سچ میں غور کریں تو مسئلہ اکثر آمدنی نہیں…
مینجمنٹ (یعنی انتظام) کا ہوتا ہے ، پیسہ آتا ہے مگر ہمارے پاس رکتا نہیں۔ اور یہی وہ جگہ ہے جہاں زیادہ لوگ کھیل ہار جاتے ہیں، بغیر سمجھے۔
یہاں کچھ پوائنٹ شئر کررہا ہوں اس کو غور سے پڑھیں اور عمل کرنے کی نیت کیجئے:

1. کمانے سے پہلے خرچ کرنا:
انکم آتے ہی لائف اسٹائل اپگریڈ شروع۔ نیا فون، بہتر کپڑے، باہر کھانا اور مہینے کے آخر میں؟
زیرو بیلنس ،ذہنی پریشن اور دوستوں سے قرض مانگنا۔

اس میں اصول یہ رکھیں کہ پہلے بچت، پھر خرچ۔

2. بغیر سوچے قرض لینا
ہمیں لگتا ہے کہ قسطوں میں آدائیگی سے ہماری زندگی آسان بنتی ہے جبکہ اسی آسانی نے لوگوں کو قسطوں کا عادی بنا دیا ہے۔ گاڑی، موبائل، یا غیر ضروری چیزیں…
آخر میں آپ چیزیں own نہیں کرتے، چیزیں آپ کو خرید رہی ہوتی ہیں۔

3. سیونگ اور انویسٹمنٹ کو ٹالتے رہنا
“ابھی نہیں… بعد میں کریں گے”اور یہ بعد پھر زندگی میں کبھی آتا ہی نہیں ہے۔ وقت گزر جاتا ہے، مواقع ختم ہو جاتے ہیں…اور انسان وہیں کا وہیں رہ جاتا ہے۔

4. صرف ایک انکم سورس پر انحصار
اگر آپ کی پوری زندگی ایک ہی سورس پر کھڑی ہے…تو وہ مضبوط نہیں، بلکہ خطرے میں ہے۔ایک جھٹکا… اور پورا سسٹم ہل جائے گا۔ مضبوط لوگ ہمیشہ backup رکھتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ income streams بڑھانا ضرورت ہے، یہ کوئی شوخا پن نہیں ہوتا۔

5. دکھاوے کے لیے خرچ کرنا
دوسروں کو impress کرنے کی قیمت ہمیشہ خود ادا کرنی پڑتی ہے۔ باہر سے سب کچھ perfect لگتا ہے… لیکن اندر حساب بگڑ چکا ہوتا ہے۔
یاد رکھیں Respect دکھاوے سے نہیں، stability سے آتی ہے۔ دکھاوے والی عزت محدود وقت کے لیے ہوتی ہے جبکہ اگر آپ حقیقت میں مضبوط ہیں تو آپ کی عزت غیر محدود ہوتی ہے۔

6. بغیر سکل کے کمائی کی امید
لوگ چاہتے ہیں کہ انکم بڑھے لیکن سکل بڑھانے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔حقیقت یہ ہے آمدنی ہمیشہ ویلیو کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔
جتنا آپ سیکھتے ہیں…اتنا ہی آپ کمانے کے قابل بنتے ہیں۔

پیسہ کمانا مشکل نہیں بلکہ اسے سنبھالنا مشکل ہے۔اور جو یہ کھیل سمجھ گیا…وہی اصل میں آگے نکلتا ہے۔

اب خود سے ایک سادہ سوال کریں ان میں سے کون سی غلطی آج بھی آپ کی زندگی میں موجود ہے؟
کیونکہ تبدیلی ہمیشہ اسی لمحے شروع ہوتی ہے جب انسان سچ کو مان لیتا ہے۔اور اپنے ساتھ مخلص ہوکر اپنی زندگی کے بہتری کے اسٹیپ لینا شروع کرتا ہے۔
یہ پوائنٹ ایک دن میں سمجھ نہیں آتے اس کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے اور یہ چیزوں میں فالو کرکے بیٹھا ہوں ۔۔
آپ بھی کیجئے ان شاءاللہ دعائیں دیں گے۔۔۔

اعجاز اللہ خان
www.ijazullahkhan.com
۔
۔
۔
#FinancialMistakes #MoneyManagement #WealthMindset #SmartSpending #FinancialFreedom #IncomeGrowth #InvestSmart #Budgeting #PassiveIncome #SuccessMindset
#مالی_غلطیاں #پیسہ #ذہنیت #ترقی #کامیابی
Support Assistant