رات کے دو بج رہے ہو یا صبح کے 10، اکثر لوگوں کو نیند نصیب نہیں ہوتی وہ مسلسل سوچ رہے ہوتے ہیں۔
دماغ میں ایک ساتھ کئی Tab کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایک طرف کام کی ڈیڈ لائنز، دوسری طرف مالی حساب کتاب، کہیں مستقبل کی فکر، کہیں یہ سوچ کہ اگر فلاں فیصلہ غلط ہوگیا تو؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان اکثر سمجھتا ہے کہ وہ سوچ رہا ہے، حالانکہ حقیقت میں وہ ایک ذہنی چکر میں پھنس چکا ہوتا ہے۔ اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سے Overthinking شروع ہوتی ہے۔
اوور تھینکنگ صرف زیادہ سوچنے کا نام نہیں۔ بلکہ یہ وہ کیفیت ہے جہاں دماغ ایک ہی بات کو بار بار دہراتا رہتا ہے، لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچتا۔ انسان مسئلہ حل کرنے کے بجائے مسئلے کے گرد گھومتا رہتا ہے۔ آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس کیفیت سے نہ گزرتا ہو۔ خاص طور پر وہ لوگ جو ذمہ داریوں کے نیچے دبے ہوں، کچھ بڑا کرنا چاہتے ہوں، یا اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں ہوں۔
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ Overthinking صرف کمزور لوگوں کا مسئلہ ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کئی مرتبہ زیادہ ذمہ دار، حساس، اور اپنے کام کو سنجیدگی سے لینے والے لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بات مجھے اپنی زندگی میں بہت واضح انداز میں سمجھ آئی:
بہت سی سوچیں صرف خوف سے نہیں آتیں… بلکہ غیر منظم زندگی سے بھی پیدا ہوتی ہیں۔ جب کام بکھرے ہوں، حساب کتاب واضح نہ ہو، priorities طے نہ ہوں، اور ہر چیز دماغ کے اندر پڑی ہو، تو دماغ مسلسل Alert Mode میں رہتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے محسوس کیا کہ میرے دماغ کا ایک بڑا حصہ صرف چیزوں کو یاد رکھنے میں لگا رہتا ہے۔ کون سا پراجیکٹ باقی ہے؟
کس کلائنٹ نے ادائیگی کرنی ہے؟
کہاں خرچہ زیادہ ہوگیا؟
کس چیز کی Deadline قریب ہے؟
کس کو قرض دیا ہے ، کس سے لیا ہے؟
بظاہر یہ چھوٹی باتیں لگتی ہیں، لیکن یہی چیزیں آہستہ آہستہ ذہنی دباؤ میں بدل جاتی ہیں۔
تب مجھے احساس ہوا کہ صرف محنت کافی نہیں ہوتی، Management بھی ضروری ہوتی ہے۔ اسی لیے مجھے اپنی کمپنی کے سسٹمز کو منظم کرنا پڑا۔ مجھے Finance Management سیکھنی پڑی۔ مجھے یہ سمجھنا پڑا کہ اگر انسان اپنے کام، مالیات، وقت، اور ذمہ داریوں کو ترتیب نہیں دیتا، تو پھر اس کا دماغ ہر وقت Emergency Mode میں رہتا ہے۔
میں نے اپنے لیے مختلف Systems بنائے۔ Project Tracking الگ کی۔ Expenses اور Income کا واضح ریکارڈ رکھا۔ Invoices کو منظم کیا۔ Priorities لکھی۔ دماغ سے چیزیں نکال کر سسٹمز میں منتقل کرنا شروع کیا۔
اور سچ یہ ہے کہ جتنا سکون مجھے بعض اوقات منظم ہونے سے ملا، شاید اتنا صرف Motivation Videos سے بھی نہیں ملا۔ کیونکہ دماغ صرف الفاظ سے پرسکون نہیں ہوتا، Structure سے بھی سکون پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں Productivity اور Mental Health کو آج ایک دوسرے سے جوڑا جا رہا ہے۔
تحقیقات بتاتی ہیں کہ مسلسل ذہنی دباؤ، غیر یقینی صورتحال، مالی بے ترتیبی، اور Decision Fatigue انسان کو Overthinking کی طرف دھکیلتے ہیں۔ انسان ہر چیز کو اپنے دماغ میں اٹھا کر چلنے لگتا ہے، اور پھر ایک وقت آتا ہے جب دماغ تھک جاتا ہے۔
اوور تھینکنگ کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ انسان کو Action سے دور لے جاتی ہے۔ انسان سوچتا بہت ہے، لیکن قدم نہیں اٹھا پاتا۔ وہ ہر ممکن نتیجہ سوچتا ہے، لیکن آغاز نہیں کرتا۔ وہ Perfect وقت کا انتظار کرتا رہتا ہے، اور وقت گزرتا رہتا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ یہ کیفیت صرف سوچ تک محدود نہیں رہتی۔ نیند متاثر ہوتی ہے۔ دل بے چین رہتا ہے۔ چھوٹی باتیں بھی بڑی لگنے لگتی ہیں۔ اور انسان اندر ہی اندر تھکنے لگتا ہے۔
لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس سے باہر نکلا جا سکتا ہے۔
پہلا قدم Awareness ہے۔ انسان کو یہ سمجھنا پڑتا ہے کہ ہر سوچ ضروری نہیں ہوتی۔ ہر خوف حقیقت نہیں ہوتا۔ اور ہر خیال پر عمل کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا۔
دوسرا قدم Action ہے۔ Overthinking خاموشی میں بڑھتی ہے، جبکہ ایکشن اسے کمزور کرتا ہے۔اگر کوئی مسئلہ ہے، تو اس کا ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیں۔ کال کریں۔ لکھیں۔ Meeting Fix کریں۔ Plan بنائیں۔ کیونکہ کئی مرتبہ دماغ کو جواب نہیں چاہیے ہوتا، صرف Direction چاہیے ہوتی ہے۔ اور ہم صحیح وقت یا پرسکون ٹائم کے انتظار میں اسے کرہی نہیں پاتے۔۔۔
تیسرا قدم Organization ہے۔
اپنی زندگی کو جتنا ممکن ہو، منظم کریں۔ اپنے مالی معاملات واضح رکھیں۔ اپنے کام لکھیں۔ Systems بنائیں ، دماغ کو ہر چیز Store کرنے کی جگہ نہ بنائیں، اب تو موبائل میں ایپس آگئی ہیں ، اپنی ضرورت کی ایپس بنانا آسان ہوگیا ہے ۔اور شاید سب سے اہم بات: اپنے آپ پر رحم کریں۔اپنے آپ کو مشین نہ سمجھیں ۔۔۔
ہم سب انسان ہیں۔ ہم سب کبھی نہ کبھی خوف، بے یقینی، اور ذہنی دباؤ سے گزرتے ہیں۔ لیکن مسلسل ٹوٹتے رہنا حل نہیں، خود کو سنبھالنا حل ہے۔ زندگی ہمیشہ مکمل Clarity کے ساتھ نہیں چلتی۔ کئی مرتبہ راستے چلتے چلتے واضح ہوتے ہیں۔
اس لیے ہر بات کو سوچ سوچ کر خود کو تھکانے کے بجائے، کبھی کبھی بس ایک قدم اٹھا لینا چاہیے۔ کیونکہ بعض اوقات سکون سب کچھ سمجھ لینے سے نہیں آتا… بلکہ چیزوں کو منظم کرکے آگے بڑھنے سے آتا ہے۔
اعجاز اللہ خان
۔
۔
۔
#Overthinking #MentalHealth #Productivity #FinanceManagement #SelfImprovement #Mindset #UrduColumn #StressManagement #BusinessLife #Leadership #TimeManagement #PersonalGrowth #Entrepreneurship #LifeLessons #اعجاز_اللہ_خان