Back to all Insights

آپ سب کو خوش نہیں رکھ سکتے

May 5, 2026 2 Reads
آپ سب کو خوش نہیں رکھ سکتے
آپ سب کو خوش نہیں رکھ سکتے…

ایک وقت آتا ہے جب انسان کو یہ سمجھ آ جاتی ہے کہ مسئلہ لوگ نہیں ہوتے…بلکہ ہم ہر ایک کو راضی رکھنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو الگ مزاج، مختلف سوچ اور جدا ترجیحات کے ساتھ پیدا کیا ہے۔اسی لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ کچھ ایسا کریں جو سب کو پسند آ جائے۔اکثر لوگ ایک ہی دائرے میں زندگی گزار دیتے ہیں،وہی روٹین، وہی سوچ، وہی نتائج لیکن کچھ لوگ اس دائرے سے باہر نکلتے ہیں… اور وہیں سے اصل فرق شروع ہوتا ہے۔

جو لوگ بھیڑ سے ہٹ کر سوچتے ہیں، وہ ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔کچھ لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں، کچھ ان کی مخالفت کرتے ہیں۔یہی اصل قیمت ہے “مختلف ہونے” کی۔اگر آپ کوئی نیا راستہ چن رہے ہیں، تو یہ سمجھ لیں:
• ہر موڑ آسان نہیں ہوگا
• ہر فیصلہ ہلکا نہیں لیا جائے گا
• اور ہر قدم پر آپ کو جانچا جائے گا
لیکن یہی وہ راستہ ہے جہاں عام لوگ نہیں جاتےاور اس ڈر کو سہہ کر آگے بڑھنا ایک عام بندے کا کام نہیں ہوتا۔

ایسے وقت میں آپ کو درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے
1) اپنا مقصد واضح رکھیں۔۔آپ کو واضح ہونا چاہیے کہ آپ کیا کر رہے ہیں اور کیوں کر رہے ہیں۔جب “کیوں” مضبوط ہو جاتا ہے، تو راستہ خود واضح ہونے لگتا ہے۔
2) عمل سے نہ بھاگیں۔۔بہت سے لوگ سوچتے رہ جاتے ہیں، اور وقت نکل جاتا ہے۔جو لوگ آگے بڑھتے ہیں، وہ imperfect action لیتے ہیں۔ جو کرسکتے ہیں وہ کرگزرتے ہیں۔
3) رہنمائی ضرور لیں۔۔ایک ایسا شخص، جو آپ سے زیادہ سمجھ رکھتا ہو،جو آپ کو سچ بتا سکے، نہ کہ صرف وہ جو آپ سننا چاہتے ہیں۔اُن سے مشورہ لیں، سوچیں، فیصلہ کریں…اور پھر لوگوں کے ردعمل سے متاثر ہوئے بغیر آگے بڑھیں۔

سب کو خوش رکھنے کی خواہش سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ سے خوش رہے،تو آپ کو اپنی اصل شخصیت چھوڑنی پڑے گی۔
اور سچ یہ ہے کہ:جو سب کو خوش کرنے نکلتا ہے، وہ آخر میں خود کو کھو دیتا ہے۔ہاں، سسٹمز جیسے Google یا ChatGPT ہر یوزر کو اس کی مرضی کے مطابق جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں…لیکن انسان مشین نہیں ہوتا اور اگر انسان مشین بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اندر سے مر جاتا ہے۔
اگر آپ ایک مقصد کے ساتھ کھڑے ہیں، تو کچھ لوگ ناراض بھی ہوں گےاور یہ ناراضگی اس بات کی علامت ہے کہ آپ واقعی کچھ مختلف کر رہے ہیں۔

طالب علمی کے دور میں زندگی کافی سیدھی سادھی رہی ہے ،تعلیم بھی، نیکی بھی اور بس اسباق پہ فوکس ، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنےلیکن جب علماء کے لیے skills سکھانے کا کام شروع کیا،تو ایسے فیصلے کرنے پڑے جو میرے مزاج کے خلاف تھے… مگر مشن کے مطابق ضروری تھے۔یہ وہ فیصلے ہوتے ہیں جن کی وضاحت سوشل میڈیا پر ممکن نہیں ہوتی۔اور سچ پوچھیں تو ہر بات explain کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا۔اگر کوئی اختلاف کرتا ہے، تو میں صفائیاں دینے کے بجائے خاموشی سے اپنا کام جاری رکھنے کو ترضیح دیتا ہوں۔
ہر بڑے فیصلے سے پہلے میں اپنے اساتذہ اور مربی سے مشورہ کرتا ہوں،کبھی وہ رہنمائی کر دیتے ہیں،اور کبھی صرف اتنا کہتے ہیں کہ اپنے تجربے کی بنیاد پہ فیصلہ کرلیں یہی اعتماد انسان کو مضبوط بناتا ہے۔

زندگی کے فیصلے ہر کسی کے ہاتھ میں مت دیں،لوگ ہمیشہ دو قسم کے ہوں گےجو آپ کو سپورٹ کریں گے اورجو آپ پر تنقید کریں گے اگر آپ واقعی کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں،تو یہ توقع چھوڑ دیں کہ سب آپ کو سراہیں گے،واہ واہ کریں گے کیونکہ سچ یہی ہےآپ سب کو راضی نہیں رکھ سکتے…لیکن آپ اپنے مقصد کے ساتھ سچے رہ سکتے ہیں۔

اعجاز اللہ خان
۔
۔
۔
#PurposeDriven #BeDifferent #FocusOnMission #Leadership #MindsetShift #IgnoreTheNoise #StayTrue #GrowthJourney #PersonalBranding #StrongDecisions
#مقصد #حوصلہ #ترقی #اپنی_راہ #سچائی
Support Assistant